Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں

اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی پرواز سے نواب شاہ پہنچیں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ کراچی میں انتقال کرگئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کی تدفین نواب شاہ کے آبائی قبرستان بالو جاقبہ ہوگی۔
اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو خصوصی پرواز سے نواب شاہ پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، زریں آرا بخاری ان کی دوسری اہلیہ تھیں۔

شیئر: