Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ فہد پل سے گزشتہ ماہ 20 لاکھ افراد نے سفر کیا

سعودی عرب سے 5 لاکھ 45 ہزار سےزائد گاڑیاں پل سے گزریں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب اور بحرین کو سمندر کے راستے جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جون 2022 کے دوران پل سے 20 لاکھ سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔ دس لاکھ سے زیادہ گاڑیاں مملکت سے بحرین اور وہاں سے سعودی عرب آئیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق پل انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ بحرین سے سعودی عرب آنے والوں کی تعداد جانے والوں کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ دس لاکھ 56 ہزار افراد مملکت آئے جبکہ یہاں سے دس لاکھ 45 ہزار بحرین گئے۔ 
پل انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے  5 لاکھ 45 ہزار 900 گاڑیاں بحرین گئیں جبکہ وہاں سے  چار لاکھ 96 ہزار  700 گاڑیاں مملکت آئیں۔ 

شیئر: