Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فہد پل پر ڈیجیٹل ٹول ٹیکس نظام نصب

شاہ فہر پل کی انتظامیہ نے ٹویٹر پر منصوبے کی وڈیو جاری کی ہے
سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے والے شاہ فہد پل پر نیا گیٹ اور ڈیجیٹل ٹول ٹیکس پیمنٹ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔
شاہ فہد پل کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر منصوبے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پرانے انٹری پوائنٹ کو کس طرح اتارا گیا بعدازاں اس کی جگہ دوسرا جدید انٹری پوائنٹ تعمیر کیا گیا۔
پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب  سے انٹری پوائنٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمد ورفت کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ خود کار نظام کو نصب کرتے ہوئے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ مارچ میں وزارت داخلہ نے جب کورونا کی وبا پھیلنی شروع ہوئی تو بحرین جانے والے پل کو عارضی طور پر بند کرکے مسافروں کی آمدورفت کو بھی روک دیا تھا۔
 کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمدورفت بند ہے البتہ سامان بردار ٹرک بحرین سے مملکت اور یہاں سے بحرین آ جا رہے ہیں.

شیئر: