Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: زیر تعمیرعمارت میں چوری کےالزام میں ایشیائی گرفتار

ملزمان کے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے دارالحکومت میں ایک زیر تعمیرعمارت کے سیکیورٹی گارڈ پرحملہ کرکے وہاں سے  سامان لوٹنے کے الزام میں 12 ایشیائیوں کو گرفتار کرلیاہے۔ 
عکاظ اخبار کے  مطابق واردات کرنے والے ایشیائی مسروقہ کاروں پر سوار ہوکر جائے وقوعہ پہنچے تھے۔ وہ وہاں سے بجلی  اورتانبے کے فیوز اورکیبل لے کر فرار ہوگئے۔ 
پولیس نے واردات کرنے والوں کے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں اور انہیں قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا۔ 

شیئر: