Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 13 مسروقہ گاڑیاں برآمد، 6 غیر ملکی گرفتار

چوری کی وارداتیں کرنے والوں کا تعلق یمن سے ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے تیرہ مسروقہ گاڑیاں برآمد کرکے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’ چوری کی وارداتیں کرنے والوں کا تعلق یمن سے ہے۔ ان میں سے کسی کے پاس بھی قانونی اقامہ نہیں تھا۔ ملزمان چاقو دکھا کر گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے‘۔ 
ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ متاثرین کی شکایات ملنے پر متاثرین کی نشاندہی اور انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کرنے کی مہم سپرد کی گئی تھی‘۔  
ریاض پولیس نے بتایا کہ ’تفتیشی ٹیم نے مسروقہ گاڑیاں برآمد کرکے واردات کرنے والے چھ یمنی شہریوں کو حراست میں لیا ہے‘۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: