Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل چوری کرنے والے غیر ملکی گرفتار

چور موبائل کم قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ (فوٹو عاجل)
 خمیس مشیط پولیس نے موبائل چوری کرنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان مسروقہ موبائل ارزاں نرخوں میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 
عاجل نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ خیمس مشیط میں پولیس کو اطلاع ملی کہ نقاب پوش نا معلوم افراد نے ایک دکان سے دسیوں موبائل چرا لیے ہیں۔ 
اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا تھا۔ پولیس کی مخصوص ٹیموں نے جلد ہی ملزمان کا سراغ  لگایا۔ 
ملزمان مصری شہری ہیں اور ان کے قبضے سے مسروقہ موبائل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ 
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تحقیقات کے لیے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان کا چالان مکمل کر کے فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 
 

شیئر: