Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10لاکھ کے موبائل چوری کرنے والے گرفتار

محایل.... محایل پولیس نے 10لاکھ مالیت کے موبائل چوری کرنےوالے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چور شاہراہ کنگ عبد اللہ میں واقع موبائل مارکیٹ کی متعدد دکانوں سے موبائل چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ گروہ میں 12افراد شامل تھے جنہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات3بجے واردات کی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گروہ تک رسائی ممکن ہوئی۔

شیئر: