جدہ ایئرپورٹ پر جہاز رن وے سے پھسل گیا، کوئی نقصان نہیں ہوا
’واقعے سے ایئرپورٹ میں پروازیں متاثر نہیں ہوئیں، متعلقہ کمیٹی واقعے کی تفتیش کر رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جہاز رن وے سے پھسل گیا تاہم واقعے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ جہاز میں 5 افراد پر مشتمل عملہ تھا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو صبح 8 بجکر 10 منٹ پر ’Gulfstream 400 ‘ جہاز رن وے سے پھسل گیا تھا‘۔
’ایئرپورٹ پر موجود ہنگامی امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مداخلت کی‘۔
’واقعے سے ایئرپورٹ میں پروازیں متاثر نہیں ہوئیں تاہم متعلقہ کمیٹی واقعے کی تفتیش کر رہی ہے‘۔