Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج واپسی کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل کریں: وزارت حج

مقررہ فلائٹ ری کنفرم کرلیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ واپسی کے لیے ایئرلائن کے ٹکٹ  کنفرم کرائیں اور مقررہ سفری ضوابط پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی ویب سائٹ پر اردو، عربی، انگلش فرنچ اور ملائیشن زبانوں میں حج امور سے متعلق آگاہی پروگرام بھی جاری کیا ہے جس میں حجاج کرام کو حج وعمرہ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ 
مزید پڑھیں
وزارت حج نے ویب سائٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پربھی اہم معلومات پر مبنی مواد مختلف زبانوں میں فراہم کیا ہے تاکہ حجاج کرام کو مملکت میں قیام کے دوران مختلف امور سے متعلق معلومات حاصل ہوں۔ 
وزارت حج کی جانب سے حجاج کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر پرروانگی سے قبل سول ایوی ایشن کے قوانین سے متعلق معلومات حاصل کریں تاکہ ایئرپورٹ پر پہنچ کرکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
اندرون مملکت سے آنے والے داخلی حجاج کے حوالے سے بھی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شہروں کو جانے کے لیے مقررہ فلائٹ کو ری کنفرم ضرور کرالیں۔ 
آب زم زم کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ زم زم کے مخصوص پیکنگ والے کین ہی لے جانے کی اجازت ہے جوحج ٹرمنل کے علاوہ ایئرپورٹس پردستیاب ہیں۔ حجاج اپنے سامان میں پانی یا آب زم زم کی بوتلیں نہ ڈالیں علاوہ ازیں پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں بھی سامان نہ رکھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: