Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی 

آتشزدگی سے جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو، عاجل نیوز)
تبوک شہرکے ایک تجارتی مرکز میں شارٹ سرکٹ کے باعث  آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  شہری دفاع  کا کہنا ہےکہ دکانوں میں آگ لگنے سے مختلف قسم کا نقصان ہوا۔ البتہ شہری دفاع کے اہلکار آگ کو قابو کرنے اور پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوگئے۔ 
سیکیورٹی فورس کے اداروں نے دکانوں میں آگ لگنے کے اسباب اور حالات دریافت کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی۔ 
محکمہ شہری دفاع نے دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے اور اسے بجھانے کے مناظر پر مشتمل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔  
شہری دفاع نےاس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ آگ لگنے سے مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: