Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کی عمارت میں ’ فرضی آتشزدگی‘ تجرباتی ریسکیومشن

فرضی ریسکیو مشن کا مقصد اہلکاروں کوعملی تربیت فراہم کرنا ہے(فوٹو، سبق نیوز)
حج سیزن کے حوالے سے مکہ ادارہ صحت نے عازمین حج کی عمارت میں فرضی ’فائرریسکیو‘ مشن کا تجربہ کیا۔ مشن میں علامتی آتشزدگی کے دوران عمارت میں پھنسے عازمین کو ریسکیوکرنا اور انہیں بروقت طبی امداد مہیا کرناشامل تھا۔
سبق نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ریجنل ادارہ امورصحت کے ترجمان حمد بن فیحان العتیبی نے بتایا کہ فرضی ریسکیومشن میں شامل اہلکاروں کو عملی طورپرامدادی کاموں کی تربیت فراہم کرنا اور ان کی استعداد کارکا جائزہ لینا شامل تھا۔

 فرضی آتشزدگی کے دوران دھوئیں سے متاثرہونے والوں کو ریسکیوکیا گیا(فوٹو، سبق)

مشن میں حجاج کی ایک عمارت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ہونے والی آتشزدگی اور عمارت میں بھرجانے والے دھوئیں میں پھنس جانے والے عازمین حج کوبحفاظت نکالنا اور انہیں فوری طبی امداد مہیا کرنا تھا۔
’العتیبیق‘ کا مزید کہنا تھا کہ فرضی ریسکیومشن میں ادارہ امورصحت کے مختلف یونٹس نے شرکت کی جبکہ عمارت میں 34 فرضی عازمین حج کو رکھا گیا تھا جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جانی تھی۔

فرضی ریسکیو مشن میں متعدد اداروں کے یونٹس نے شرکت کی(فوٹو، ٹوئٹر)

فرضی مشن میں شامل یونٹس کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں جو دھوئیں سے متاثرہونے والے لوگوں کو انکی جسمانی حالت کے مطابق طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ طبی اداروں میں روانہ کررہے تھے۔
ریجنل ترجمان ’العتیبی ‘ نے مزید بتایا کہ فرضی ریسکیو مشن میں متعدد اداروں کے یونٹس نے شرکت کی جن میں قومی مرکز برائے آفات، سینٹرل سیکیورٹی آپریشنز کے علاوہ ادارہ ہنگامی وطبی امداد کے اہلکارشامل تھے۔

شیئر: