Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت میں کمی

چاندی کی قیمت بغیر کسی اضافے یا کمی کے سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی۔
حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونا 145600 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کے نرخ 1200روپے کم ہوکر 124828 روپے رہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا دس ڈالر کی کمی کے بعد 1728 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت بغیر کسی اضافے یا کمی کے سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔

شیئر: