Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوتم گمبھیرکے ٹی ٹوئنٹی میں6ہزار رنز مکمل

کولکتہ ... کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اور اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے ٹی 20 میں 6 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔گوتم گمبھیر نے دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف میچ میں 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل ہند کی جانب سے سریش رائنا، ویرٹ کوہلی اور روہت شرما بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 10089 رنز بنا رکھے ہیں۔

 

شیئر: