Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی حکومت اور کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم آئندہ 10 روز میں کسان پیکج کا اعلان کریں گے‘ (فائل فوٹو: وزارت داخلہ)
وفاقی حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد کسان رہنماؤں نے اسلام آباد میں اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
منگل کو کسان اتحاد کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کسانوں کے دھرنے میں شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی ہے جس میں میرے علاوہ تین دیگر وزرا شامل ہوں گے۔‘
’کمیٹی بدھ کو کسان اتحاد کے رہنماؤں سے بات چیت کرے گی۔درخواست ہے کہ مذاکراتی ٹیم کے علاوہ دھرنے میں شریک باقی لوگ واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں۔‘
وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کی قیادت میں کسانوں کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں فیول ایڈجسٹ منٹ کے خاتمے کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 10 روز کے دوران کسان پیکج کا اعلان کریں گے جس سے زراعت اور ملک کو فائدہ ہوگا۔‘

شیئر: