Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 19 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 249.45 اور یورو کی قدر 217.29 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.17 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 220.88 روپے ہوگئی ہے۔
بدھ 19 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.78، اماراتی درہم 60.13، بحرینی دینار 585.86، عمانی ریال 573.67، کویتی دینار 712.22 اور قطری ریال کی قدر 60.66 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 249.45 اور یورو کی قدر 217.29 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 225.7 اور قیمت فروخت 228، سعودی ریال کی قیمت خرید 60 اور قیمت فروخت 60.6 اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 63 جب کہ قیمت فروخت 63.6 روپے رہی۔

شیئر: