Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے 1.2 ارب ریال کی دو لاکھ 15 ہزار ٹن کھجوریں برآمد

سعودی عرب میں 1.5 ملین ٹن کھجور پیدا ہورہی ہے ( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں کھجوروں کی عالمی کونسل نے کہا ہے کہ’ مملکت نے 1.2 ارب ریال مالیت کی دو لاکھ 15 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کی ہیں۔ کھجوروں کی معاون مصنوعات کی برآمدات کا حجم 47 ہزار ٹن تک پہنچ گیا۔‘ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عالمی کونسل نے 17 سے 20 اکتوبر کے دوران ریاض کانفرنس اور نمائش گاہ میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کی سرپرستی میں سعودی زرعی نمائش فورم کے دوران مملکت میں کھجوروں کی پیداوار اور مارکیٹنگ کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے۔ 
 کونسل نے بتایا کہ ’مملکت میں 1.5 ملین ٹن کھجور پیدا ہورہی ہے۔ برآمدات 2 لاکھ  15 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے‘۔ 
دوسری جانب غلہ جات کے قومی ادارے نے مملکت میں خوراک کے ضیاع اور اس سے ہونے والے نقصانات اور اسباب کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ 
ادارے نے بتایا کہ ’خوراک کا ضیاع روکنے کے لیے کیے جانے والے فیلڈ سروے سے پتہ چلا کہ مملکت میں خوراک کے ضیاع کا تناسب  18 فیصد ہے۔ 40.4 ارب ریال مالیت کی خوراک ضائع ہورہی ہے‘۔ 
سروے میں بتایا گیا کہ’ مملکت میں کھانے پینے اور تمباکو پر 219 ارب ریال خرچ ہورہے ہیں‘۔

شیئر: