Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنواں کھودنے کا کام کرنے والے تین غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان پاکستانی ہیں اور ان کے قبضے سے ہیوی مشینیں ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں ماحولیاتی تحفظ سیکیورٹی نے غیر قانونی طور پر کنواں کھودنے کا کام کرنے والے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان پاکستانی تارکین ہیں اور ان کے قبضے سے کنویں کھودنے کی ہیوی مشینیں ضبط ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد العیص علاقے میں رہائشیوں کو خدمات فراہم کرتے تھے‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کو تفتیش کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے خلاف جہاں کہیں بھی کوئی کام ہوتا دیکھیں تو فورا مطلع کریں‘۔

شیئر: