Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں بندروں نے ٹرک ڈرائیور پر حملہ کرکے زخمی کردیا

’لہو لہان ٹرک ڈرائیور کو ہلال احمر کے ذریعہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن کے شمال میں واقع شعار گھاٹی میں بندروں نے ٹرک ڈرائیور پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لہو لہان ٹرک ڈرائیور کو ہلال احمر کی ٹیم کے ذریعہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’واقعہ کل بدھ کو ہوا جب راہگیروں نے اطلاع دی کہ یہاں ایک شخص زخمی ہے اور اس کا خون بہہ رہا ہے‘۔
’فوری طور پر ہلال احمر کی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے قریبی ہسپتال پہنچا دیا‘۔
واضح رہے کہ شعار گھاٹی میں بندروں کی غیر معمولی تعداد کی وجہ سے متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے اس سے قبل بھی شکایات کا اندراج کرایا ہے۔

شیئر: