Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو پاکستان میں ہرانا خوشی کی انتہا ہے: سابق انڈین کرکٹر

بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی (فوٹو: پی سی بی، ٹوئٹر)
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے انڈین کوچ کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی ٹیم کو پاکستان میں شکست دینا تسکین کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔‘
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ وسیم جعفر کی جانب سے جمعہ کو سامنے آنے والے تبصرے کے ساتھ بتایا گیا کہ ان کی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی، دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز برابر کھیلی جب کہ اکلوتا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے کے لیے ایک دن سے زیادہ وقت تک بیٹنگ کی۔

وسیم جعفر کی ٹویٹ پر جہاں سابق پاکستانی کرکٹرز نے ٹیم کی کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی وہیں پاکستانی اور انڈین کرکٹ فینز دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی گفتگو کرتے رہے۔
انڈین ٹویپ اویناش آریان نے اپنے جواب میں لکھا کہ ’موج کر دی وسیم بھائی۔‘

پاکستانی کرکٹر یاسر عرفات نے انڈین کوچ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھا ہے کہ آپ نے دورہ خصوصا مہمان نوازی کو انجوائے کیا۔‘

بنگلہ دیش اور پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ جمعہ کو کھیلا گیا، جس میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ 

مہمان سائیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم نے پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سعد بیگ کے 79 رنز کی بدولت انیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔

شیئر: