Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل، آٹھویں سیزن میں کون سے بین الاقوامی کرکٹر شریک ہوں گے؟

آٹھویں سیزن کے لیے کُل 493 کھلاڑی پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں دنیا بھر سے بڑے کرکٹ سٹارز کی آمد متوقع ہے۔
پی ایس ایل کے ریٹینشن کے دن جہاں تمام ٹیموں نے آٹھویں سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا، وہیں اسی سیزن کے لیے نئے انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کی بھی نوید سنائی گئی۔
پی ایس ایل میں ٹیموں نے درج ذیل کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔
پی ایس ایل کی سب سے بڑی خبر کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اور پشاور زلمی کے آل راونڈر شعیب ملک کے درمیان تبادلہ تھا۔
بابر اعظم کراچی کنگز کو چھوڑ کر پشاور زلمی میں شامل ہو گئے جبکہ شعیب ملک پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔
دوسری جانب اس مرتبہ آئی سی سی کے فُل ممبرز اور ایسوسی ایٹ ٹیموں کے کُل 493 کھلاڑی پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔
فل ممبرز کی ٹیمز سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلیںڈ کے 140، سری لنکا کے 60، افغانستان کے 43، ویسٹ انڈیز کے 38، بنگلہ دیش کے 28، جنوبی افریقہ کے 25، آسٹریلیا کے 14، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑی شامل ہیں۔
اسی طرح ایسوسی ایٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو نیدرلینڈز کے 15، سکاٹ لینڈ کے 10، امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں نمایاں انٹرنیشنل کھلاڑی کون سے ہوں گے؟
 آٹھویں سیزن کے لیے پی ایس ایل کی جانب سے نمایاں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں راشد خان، شکیب الحسن، ڈیوڈ مِلر، ڈیوڈ ملان، مجیب الرحمان، وانندُو ہاسارنگا، ایلکس ہیلز، ایرون فِنچ اور جمی نیشم شامل ہیں۔

شیئر: