Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ٹریفک کنٹرول کرنے والے پاکستانی شہری کےلیے اعزاز

یہ پیغام دیا کہ وہ فرض شناس ہیں اور دبئی کے معاشرے سے انہیں پیار ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے پاکستانی شہری عباس خان کو اعزاز سے نوازا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق عباس خان نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک جام کو دیکھنے ہوئے رضاکارانہ طور پر ٹریفک کو منظم کیا۔
مقامی شہریوں اور تارکین وطن نے عباس خان کے اس اقدام کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے سراہا گیا۔
دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری نے عباس خان کے اس اقدام اور دبئی سے اس محبت کی قدر کرتے ہوئے عزت افزائی کی۔
عبداللہ المری نے کہا کہ عباس خان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے جو کچھ کیا بہت اچھا اور اچھے انداز میں کیا۔
انہوں نےاپنے اس اقدام کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ وہ فرض شناس ہیں اور دبئی کے معاشرے سے انہیں پیار ہے۔ 

شیئر: