Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری اداکارہ منہ شلبی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

 ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے( فائل فوٹو العربیہ)
مصری سیکیورٹی فورس نے بیرون ملک سے واپسی پر معروف اداکارہ منہ شلبی کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
عکاظ نے مصری ویب سائٹ ’مصراوی‘ کے حوالے سے بتایا  قاہرہ ایئرپورٹ کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ’ اداکارہ منہ شلبی کے بیگ کی تلاشی کے دوران نشہ آور اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ مصری اداکارہ جمعے کو نیویارک سے قاہرہ پہنچی تھیں‘۔ 
بیان کے مطابق ’ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ منہ شلبی کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔‘ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مصری ذرائع ابلاغ  نے منہ شلبی کے قبضے سے برآمد ہونے والی نشہ آور اشیا کی تصاویر جاری کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
اداکارہ منہ شلبی کو2001 میں بننے والی فلم ‘الساحر‘ (جادوگر) میں اپنے کردار سے شہرت ملی تھی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا اور فلمی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی۔

شیئر: