Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 الجبیر کی یورپی انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئرپرسن اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات

ملاقاتوں میں یورپی یونین میں سعودی سفیر سعد العریفی بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امورخارجہ و رکن کابینہ و ایلچی برائے امور موسمیات عادل الجبیر سے یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے انصاف و داخلی امور کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وژن 2030 کے تناظر میں باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی زیر غور آئی۔
دونوں رہناوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا ہے۔ 
عادل الجبیر نے یورپی یونین میں جزیرہ نمائے عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے مقرر وفد کی سربراہ ھانا نیومین سےبھی برسلز میں ملاقات کی۔
سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ جبکہ توانائی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
 علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی سطح پرموسمیاتی تبدیلی کو کنٹرول کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سعودی عرب کی انتھک کوششوں خصوصا گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انشیٹوز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ 
 الجبیر نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن اور انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئرپرسن ماریا ارینا سے بھی ملاقات کی۔
انسانی حقوق کے فروغ کے حوالے سے سعودی عرب اور یورپی یونین کی کاوشوں اور اس سلسلے میں تعاون کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقاتوں میں یورپی یونین میں سعودی سفیر سعد العریفی بھی موجود تھے۔

شیئر: