Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں پھر اضافہ

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 189.15 ریال رہی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 18 دسمبر کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے تین دن سے گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہورہے تھے۔
عاجل ویب کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 189.15 ریال جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 162.13 ریال رہی۔
 24 قیراط ایک گرام سونا 216.17 ریال اور 22 قیراط ایک گرام سونا 198.16 ریال میں دستیاب رہا۔
21 قیراط کی 8 گرام والی سونے کی گنی کی 1815.86 ریال، 22 قیراط والی گنی 1902.33 اور 24 قیراط  والی  گنی 2075.27 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

شیئر: