Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف کمشنری میں  موٹر سائیکل سوار تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئے، 6 زخمی

حادثہ قطیف کورنیش چوراہے پر سگنل کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا(فوٹو سکرین شاٹ العربیہ)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ قطیف کمشنری میں سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سوار تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتارکار موٹر سائیکل سواروں کے ایک گروپ کو روندتے ہوئے  گزر رہی ہے۔ صارفین نے حادثے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’حادثے میں چھ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے۔ ان کے جسم کے مختلف حصوں میں زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔
الشرقیہ ٹریفک پولیس نے بیان میں کہا کہ ’حادثہ قطیف کورنیش کے چوراہے پر سگنل کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے ذمہ داران کو مقررہ سزا کے لیے ٹریفک کورٹ کے حوالے کیا گیا ہے’۔

شیئر: