Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

’مذکورہ سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل لیا‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ میں گاڑی سے ٹکرانے پر تین افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل لیا۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد تیز رفتار شاہراہ کو اس جگہ سے عبور کر رہے تھے جہاں پیدل چلنے والوں کا گزر منع ہے‘۔
’حادثے کے باعث تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت نازک ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں‘۔
 
 

شیئر: