Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اپنے والد کی طرح کسی کی مجبوری کا فائدہ نہ اٹھانا‘، اکشے کمار کی ’سیلفی‘ کا ٹریلر جاری

سیلفی کا ٹریلر اتوار کے روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے ناقدین سمیت مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
بالی وُڈ کے سپرسٹار اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی نئی فلم ’سیلفی‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
سیلفی کا ٹریلر اتوار کے روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے ناقدین سمیت مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی وجے کمار (اکشے کمار) نامی ایک فلمی ہیرو اور اوم پرکاش (عمران ہاشمی) نامی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پسندیدہ اداکار کے مداح ہے اور اس کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہتا ہے تاہم اس مقصد میں ناکام ہونے کے بعد وہ پولیس کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سیلفی کی خاطر وجے کمار کو ڈرائیونگ لائسنس لینے کے لیے پولیس سٹیشن طلب کرتا ہے جہاں سے دونوں کے درمیان معاملات تلخ ہوجاتے ہیں۔
فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی کے علاوہ اداکارہ نٗشرت بھروچا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ فلم کی ہدایتکاری راج مہتا نے کی ہے۔
’سیلفی‘ کے ٹریلر میں ایکشن اور کامیڈی کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے جبکہ ٹریلر کے آخر میں 1994 میں اکشے کمار اور سیف علی خان کی ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ کا ٹائٹل ٹریک بھی شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے سیلفی 2019 میں ریلیز ہونے والی جنوبی انڈیا کی ملیالم انڈسٹری کی فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا ریمیک ہے۔
سیلفی کے ٹریلر کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُجوال نے لکھا کہ ’مجھے میں کھلاڑی تو اناڑی کا گانا دے دیں، یہ بہت بجے گا۔‘
شفٹڈ ٹو مارس نامی ہینڈل نے لکھا کہ ’سیلفی تھوڑی دیر سے آئی، یہ اکشے کمار کی فین ہے لیکن تھوڑے مصالحے کے ساتھ۔‘
ہیری نے یوٹیوب پر تبصرہ کیا کہ ’میں نے بالکل نہیں سوچا تھا کہ بالی وُڈ ایسی فلم بنائے گا، ٹریلر نے مجھے حیران کر دیا۔ بہت پسند آیا۔‘

شیئر: