Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ کے تحت مزید ایک ہزار 45 بارودی سرنگیں صاف

حوثیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے جنوری 2023 کے تیسرے ہفتے میں مختلف علاقوں میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار45 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بارودی سرنگوں میں 15 اینٹی پرسنل، 131 اینٹی ٹینک، 896 بغیر دھماکے والی جب کہ تین دھماکہ خیز تھی۔
مسام کی ٹیموں نےعدن گورنریٹ میں 62 اینٹی ٹینک،240 بغیر دھماکے والی  باردودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے، الضالع گورنریٹ میں بغیر دھماکے والی 14 بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا۔
 الحدیدہ گورنریٹ میں ایک اینٹی ٹینک، دھماکے والی 20 اور 70 بغیر دھماکے کی باردودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔ شبوہ اور تعزگورنریٹ میں بھی مسام پروجیکٹ کے تحت کام کیا گیا۔
رواں سال جنوری میں اب تک 3 ہزار534 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام پروجیکٹ کے تحت حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
پروجیکٹ مسام نے اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 83 ہزار139 بارودی سرنگوں کو ختم کرنے میں مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

شیئر: