Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ مسام کے تحت یمن میں مزید 969 بارودی سرنگیں صاف

 اب تک تین لاکھ 79 ہزار 605  بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی جا چکی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے دسمبر کے چوتھے ہفتے میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید 969 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں میں 19 اینٹی پرسنل، 381 اینٹی ٹینک، 555 بغیر دھماکے والی جب کہ 14 دھماکہ خیز تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام پروجیکٹ کے تحت حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن، صنعا، الجوف، الحدیدۃ، شبوہ اور تعز میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
پروجیکٹ مسام نے اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 79 ہزار 605  بارودی سرنگوں کو ختم کرنے میں مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے۔
بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اور انہیں جدید تربیتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

شیئر: