Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 203.82 ریال ہوگئی ( فوٹو: عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 24 جنوری کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ  سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 232.93 ریال ہوگئی۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک گرام کی قیمت 203.82 ریال ہوگئی جو پیرکو 203.39 ریال میں دستیاب تھا۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 213.52 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 174.70 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,956.63ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,049.81 ریال اور24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,236.15 ریال رہی۔

شیئر: