Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 21 قیراط سونے کے نرخ بڑھ گئے دیگر میں معمولی کمی

 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 203.18 ریال ہو گئی ( فائل فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر21 جنوری کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ 21 قیراط سونےکے نرخوں میں معمولی کمی جبکہ دیگر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
24 قیراط ایک گرام سونا مارکیٹ میں 232.21 ریال میں دستیاب رہا جس کی قمیت جمعے کو232.09  تھی۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک گرام کی قیمت 203.18 ریال ہو گئی جس کی قیمت جمعے کو 203.82 ریال رہی۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.86 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 174.16 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,950.56 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,043.44 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,229.21 ریال رہی۔

شیئر: