Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے افریقی ملک گنی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

مشترکہ تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں افریقی ملک گنی کے وزیر خارجہ امور، بین الاقوامی تعاون مورسیندا کوئیٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے، ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں کا تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل کےلیے مشترکہ تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

سعودی معاون وزیر برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے( فوٹو: ایس پی اے)

علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر سعودی معاون وزیر برائے افریقی ممالک کے امور ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔

شیئر: