Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سویڈن کے وزیر خارجہ کی ملاقات 

ڈیوس اکنامک فورم کے ایجنڈے کے اہم موضوعات بھی زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو سویڈن کے  وزیر خارجہ  نے ڈیوس میں  ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری  خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سویڈن اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کے استحکام اور انہیں عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
دونوں وزرائے خارجہ  نے مشترکہ مفادات حاصل کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی ہے۔
علاقائی و بین الاقوامی حالات اورمسائل سلجھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا۔
سعودی اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے عالمی امن و سلامتی کی بنیادوں کے استحکام کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں ڈیوس 2023 کے ایجنڈے کے اہم موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: