سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن میں حوثیوں کی مزید 675 بارودی سرنگیں ناکارہ
اب تک تین لاکھ 84 ہزار 980 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے اس سال کے پانچویں ہفتے میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید 675 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی کے مطابق سعودی مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 84 ہزار 980 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
خصوصی ٹیموں نے سیکڑوں اینٹی پرسنل، اینٹی ٹینک، بغیر دھماکے والی اور دیگر دھماکہ خیز آلات کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام منصوبے کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
مسام مقامی ماینننگ انجینئروں کو تربیت دیتا، انہیں جدید سازوسامان فراہم کرتا اور متاثرین کی مدد کرتا ہے۔
2020 میں 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مسام کے معاہدے کو ایک سال کے لیے بڑھایا گیا تھا۔