Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی گرفتار، ممنوعہ طبی گولیاں برآمد 

مصری کے قبضے سے ’قات‘ جبکہ سوڈانی سےممنوعہ گولیاں برآمد ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
قنفذہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک سوڈانی شہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1349 ممنوعہ طبی گولیاں برآمد کرلیں۔ 
عاجل وب سائٹ کے مطابق امن عامہ  کا کہنا ہے کہ سوڈانی شہری اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں ممنوعہ طبی گولیاں چھپائے ہوئے تھا شک کی بنیاد پر اسے روکا گیا۔ تلاشی لینے پر گولیاں برآمد ہوئیں۔ 
واضح رہے کہ منگل کو عسیر ریجن سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک مصری شہری  کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 435 کلو گرام قات (نشہ آور پتے)ْ برآمد کیے تھے۔ مصری شہری سراۃ عبیدہ کمشنری میں اپنی گاڑی میں قات چھپائے ہوئے تھا۔ 

شیئر: