Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 155 کلو نشہ آور پودہ سمگل کرنے کی کوشش کی ناکام

’گرفتار شدگان میں ایک شہری اور دوسرا غیر ملکی ہے جو سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ نشہ آور پودہ سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں ایک شہری اور دوسرا غیر ملکی ہے جو سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار کی کارروائی سرحدی سیکیورٹی فورس نے کی ہے ‘۔
’سرحدی سیکیورٹی فورس نے پہاڑی راستے پر مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس  کا ڈرائیور سعودی شہری ہے جبکہ سوار غیر ملکی ہے‘۔
’گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے 155 کلو نشہ آور پودہ قات بر آمد ہوا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
 

شیئر: