Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان: شادی ہال کی دیوار گرگئی، 25ہلاک

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے بھارت پور ضلع میں گزشتہ شب شادی ہال کی ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور 28زخمی ہوئے۔ متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھی اور تیز بارش کے باعث دیوار گری اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق مرنیوالوں میں 11مرد 8خواتین اور 4بچے شامل ہیں۔زخمیوں کی تعداد 28ہے جنہیں اسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔جے پور سے یہ بارات بھارت پور ضلع گئی تھی۔ علاقے میںبجلی بند ہونے کے باوجودبھی امدادی کارروائیاں ساری رات جاری رہیں۔آندھی اور تیز بارش کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کے کھمبے گرنے کے بعد تاریکی چھائی ہوئی تھی۔

شیئر: