Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاجکستان سے جدہ کےلیے براہ راست پروازیں

دوطرفہ سیاحت کوفروغ اورعازمین حج وعمرہ زائرین کوبھی سہولت ہوگی (فوٹو،ایس پی اے)
سعودی عرب اورتاجکستان کے مابین براہ راست پرازیں شروع کردی گئیں۔ دوشنبہ سےپہلی پرواز160 مسافروں کو لے کرجدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمملکت میں تاجکستان کے سفیراکرم کریمی اورایئرپورٹ کے ڈپٹی ایگزیکیٹو اپریشنز ابراہیم الرفاعی بھی موجود تھے جنہوں نے مسافروں کا استقبال کیا۔
سومن ایئرکی پرواز ایس زیڈ 125 تاجکستان کے درالحکومت دوشنبے سے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچی ۔ ایئرلائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوشنبے سے جدہ کےلیے ہفتہ وار تین پروازیں شیڈول کی گئی ہیں جو جمعرات ، منگل اوراتوار کوآئیں گی۔

دوشنبہ سے جدہ کے لے ہفتہ وار3 پروازیں شیڈول کی گئی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

تاجکستان سے براہ راست پروازوں کی آمد سے نہ صرف عمرہ زائرین اوروہاں سے آنے والے عازمین حج کوسہولت ہوگی بلکہ دوطرفہ تجارت اورسیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
واضح رہے تاجکستان کے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات 1992 میں قائم ہوئے تھے۔اب تک پہلی باربراہ راست پروازوں کی آمد رفت کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

شیئر: