Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی دوشنبے میں تاجکستان کے صدر سے ملاقات 

تاجکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارالحکومت دوشنبہ کے ایوان صدارت میں پیر کوتاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے تاجکستان کے صدر، تاجک عوام اور حکومت کے لیے خیر سگالی کے جذبات اور پائدار ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات پر مشتمل پیغامات پہنچائے ہیں۔

 شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں (فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر تاجکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاجکستان میں متعین سعودی سفیر ولید الرشیدان اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

شیئر: