Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے بیشتر علاقے عیدالفطر کی تعطیلات تک بارش کی زد میں

سنیچر سے منگل تک ریاض ریجن میں مسلسل بارش کا امکان ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے  قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ مملکت کے بیشتر علاقوں میں عید الفطر کی تعطیلات تک بارش کا موسم رہنے کا امکان ہے‘۔
 موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں سنیچر 15 اپریل سے منگل تک ریاض ریجن میں مسلسل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں  ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی مرکزنے کہا کہ’ دارالحکومت ریاض کے علاوہ الدرعیہ، رماح، الخرج، المزاحمیہ، الافلاج، وادی الدواسر، القویعہ، السلیل،المجمعہ اور الزلفی کمشنریوں میں بارش کا موسم ہوگا’۔ 
 
بیان میں قومی مرکزکا کہنا ہے کہ’ ثادق، شقرا، ضرما، الغاط، عفیف، الدوادمی اور حریملا کمشنریاں بھی بارش کی زد میں رہیں گی‘۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ’ تمام لوگ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں‘۔
الاخباریہ کے مطابق جمعے کو باحہ میں بارش اور ژالہ باری جبکہ ریجن کی کئی کمشنریوں اور تحصیلوں میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔

شیئر: