Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بارش اللہ کی رحمت‘ مسجد الحرام میں زائرین دعائیں کرتے ہوئے آبدیدہ

طواف کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں (فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں مسجد الحرام  مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کے طواف کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔
العربیہ نیٹ اور عکاظ کے مطابق عمرہ زائرین نے موسلادھار بارش کے باجود خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔ 
اس موقع پر زائرین نے بارش کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔ دل کی گہرائی سے دعائیں کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
 حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت ایمرجنسی امور اور امن و سلامتی کے محافظ ادارے کی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔
حرمین انتظامیہ نے  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 200 سے زیادہ انچارج  اور4 ہزار صفائی کارکنان تعینات کیے ہوئے ہیں۔ 500 سے زیادہ گاڑیاں صفائی کے لیے دی گئی ہیں۔ 
علاوہ ازیں پیر کو مکہ مکرمہ شہر میں مختلف مقامات پر بارش کے بعد میونسپلٹی کی ٹیمیں بارش کی نکاسی کے لیے تمام نشیبی مقامات، سڑکوں اور چوراہوں پر تعینات رہیں۔
 مشینوں سے سڑکوں اور محلوں میں جمع پانی  صاف کیا جا رہا ہے۔ 2500 سے زیادہ مختلف سائز کی گاڑیاں بارش کے پانی کو نکالنے اور کباڑ اٹھانے میں استعمال کی جا رہی ہیں۔

شیئر: