Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئرلائن کی نئی سہولت، 9 درھم میں ’یورپ ٹور‘ کی بکنگ

سفر30 نومبر2023 تک کیا جاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
امارات ایئرلائن کی جانب سے یورپی ممالک کے لیے سفرکرنے والوں کے لیے 9 درھم میں خصوصی پیشگی بکنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق 9 درھم میں نہ صرف فلائٹ بلکہ ہوٹل کی بکنگ بھی کرائی جاسکتی ہے۔ بکنگ کے بعد سفرسے 25 دن قبل باقی رقم ادا کرنا ہوگی۔
امارات ایئرلائن کی جانب سے جاری شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کے علاوہ ترکیہ اوراٹلی کے لیے بھی 9 درھم میں بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ بکنگ کرانے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے تاہم سفر30  نومبر 2023 تک کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔
پیشگی بکنگ کینسل کرانے کی صورت میں جمع کرائے گئے 9 درھم ناقابل واپسی ہوں گے۔ سفر سے کم از کم 30 دن قبل بکنگ کرائی جاسکتی ہے تاہم سفرکی تاریخ سے 25 دن پہلے باقی رقم ادا کرنا ضروری ہے۔

شیئر: