Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئرپورٹ پرمنفرد روبوٹک سسٹم متعارف

روبوٹک سسٹم سے مسافروں کوسہولت ہوگی (فوٹو، ٹوئٹر)
امارات ایئرلائنز نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں کی سہولت کےلیے اپنی نوعیت کا پہلا ’روبوٹک‘ نظام متعارف کردیا ہے۔ 
امارات الیوم اخبارکےمطابق ربوٹک سسٹم دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل نمبر3 پرتجرباتی طورپرمتعارف کرایا گیا ہے۔ 
امارات ایئرکے سی ای اوآپریشنزعادل الرضا نے بتایا کہ روبوٹک سسٹم کو امارات گروپ اینڈ کمپنیز کی جانب سے جدید ترین انداز میں تیار کیا گیا ہے جسے جلد ہی دبئی کے ایئرپورٹ پرباقاعدہ طورلانچ کیا جائے گا۔ 
سی ای اوآپریشنز نے مزید بتایاکہ آئندہ برسوں میں نئے سسٹم کے 200 سے زائد آپریشنز کوجاری کیا جائے گا ۔
انکامزید کہنا تھاکہ روبوٹک سسٹم میں 6 زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں عربی بھی شامل ہے۔
اس سسٹم کی بدولت ایئرپورٹس پرسفری معاملات کو جلد نمٹایا جاسکے گا جس سے مسافروں کو کافی سہولت ہوگی اورانہیں تاخیر کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ 

شیئر: