Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سربراہ کانفرنس : یوکرینی صدر کی جدہ آمد

نائب گورنرمکہ ریجن شہزادہ بدر بن سلطان نے استقبال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کےلیے جمہوریہ یوکرین کے صدر ولادیمیرزیلنسکی جدہ پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرین کے صدر کا استقبال جدہ کے شاہ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنائب گورنرمکہ مکرمہ ریجن شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے کیا۔
اس موقع پرمیئرجدہ صالح بن علی الترکی اوریوکرین سے سعودی عرب کے سفیر محمد بن سلیمان الجبرین ، مکہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹربریگیڈئیرصالح الجابری اوررائل پروٹوکول کے سیکرٹری فہد الصھیل بھی موجود تھے۔
واضح رہے عرب سربراہ کانفرنس جدہ میں منعقد ہورہی ہے جس میں عرب ممالک کے قائدین شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس میں علاقائی اورخطے کی صورتحال اوردرپیش چیلنجوں  کا مناسب حل پیش کیاجائے گا۔

شیئر: