Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے تیونس کے صدر کو عرب سربراہ کانفرنس میں مدعو کر لیا

سعودی سفیر نے تیونسی صدر سے ملاقات میں دعوت نامہ حوالے کیا (فوٹو: الشرق الاوسط)
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تیونس کے صدر کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہیں 19 مئی کو سعودی عرب میں عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ تیونس میں سعودی سفیر ڈاکٹرعبدالعزیز بن علی الصقر نے تیونسی صدر قیس سعید سے ملاقات کرکے دعوت نامہ حوالے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے  خیر سگالی کا پیغام دیا۔
یاد رہے کہ  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس سے قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق، شاہ مراکش اور یمنی صدر رشاد العلیمی کو مکتوب ارسال کرکےعرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

شیئر: