Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں تیز رفتار گاڑی سڑک کے کنارے تین بچوں پر چڑھ دوڑی

 ایک بچہ گاڑی کے نیچے آنے کے باوجود محفوظ رہا ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں تیز رفتار گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے تین بچوں پر چڑھ دوڑی اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ گاڑی کے نیچے آنے کے باوجود بچ گیا۔ دوسرے بچے بھی محفوظ رہے۔ 
 ویڈیو میں بچے کو ہسپتال لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔  گاڑی کے نیچے آنے والے بچے کے سر پر پٹی بندھی ہے اور اس کا ہاتھ بھی زخمی ہوا ہے۔  
 سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے شہری نے کیپشن میں لکھا  کہ ’یہ بچہ عبداللہ ہے جو گاڑی کے نیچے آیا مگر بچ گیا۔‘ 

شیئر: