Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتائیزیشن کے اہداف کی خلاف ورزی، 42 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

یکم جولائی سے خلاف ورزی پر نجی اداروں پر جرمانے ہوں گے( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے پچاس یا اس سے زیادہ ہنرمند ملازمین والے نجی اداروں کو اماراتائیزیشن کے حوالے سے ششماہی اہداف جلد  پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت نے متنبہ کیا کہ’ اماراتائیزیشن کے اہداف کی پابندی نہ  کرنے پر 42 ہزار درہم جرمانہ ہوگا‘۔
پچاس یا اس سے زیادہ ملازم والی کمپنی کو ایک فیصد مقامی شہریوں کو جگہ دینا ہوگی اور یہ کام 30 جون سے قبل مکمل کرنا ہوگا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’اماراتائیزیشن کے اہداف کی تکمیل کی مہلت ختم ہونے پر یکم جولائی سے خلاف ورزی کرنے والے نجی اداروں پر جرمانوں کی کارروائی شروع ہوگی‘۔ 
وزارت نے بیان میں کہا کہ ’جو نجی کمپنیاں اور ادارے اماراتائیزیشن کا ہدف پورا کررہے ہیں انہیں ملازمین کی روزگار ٹریننگ کے سلسلے میں معیاری سہولتیں اور ترغیبات دی جارہی ہیں‘۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ’ ایسے اداروں کو 80 فیصد تک رعایت دی جاتی ہے‘۔ 
وزارت کے مطابق’ جون کے اختتام سے قبل مہارت والی ملازمتوں کے حوالے سے ایک فیصد اور سال رواں کے اختتام سے قبل دو فیصد تک اماراتائیزیشن کرنا ہوگی‘۔ 

شیئر: