Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : پہلی سہ ماہی میں جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ

رہائشی سیکٹر کی اوسط قیمتوں میں 12.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
عالمی کنسلٹنسی فرم CBRE کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پراپرٹی مارکیٹ میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں فروخت اور کرایے کی شرح میں بدستور اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی اور دبئی میں پرائم آفس کی جائیدادوں میں رواں سال جنوری تا مارچ  بالترتیب 19.1 فیصد اور 20.2 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ اضافہ دونوں شہروں میں سال کی پہلی سہ ماہی میں اوسط کی شرح میں 90 فیصد اضافے سے ہوا جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ریکارڈ اضافے کی شرحوں کے نتیجے میں دبئی کی گریڈ اے، بی اور سی تجارتی عماراتوں کے لیے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بالترتیب 20.2 فیصد، 13.5 فیصد، 18.7 فیصد اور 28.7 فیصد کا اوسط اضافہ ہوا۔
دبئی نے 2023 کے پہلے تین مہینوں میں 22802 نئی لیز رجسٹریشنز ریکارڈ کی ہیں جو گذشتہ سال سے 60.5 فیصد زیادہ ہیں۔
رہائشی سیکٹر کے لحاظ سے دبئی میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں فروخت کے لیے جائیداد کی اوسط قیمتوں میں 12.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اپارٹمنٹ کے اوسط کرایوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

عالمی کنسلٹنسی فرم میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے تحقیق کے سربراہ تیمور خان نے بتایا ہے کہ یو اے ای کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈیمانڈ کی سطح کو برقرار رکھا ہے جس سے تمام شعبوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
امارات میں پراپرٹی کے شعبےمیں کرایے کے سیکٹر میں عالمی فرم کی رپورٹ میں واضح کیا گیاہے کہ دبئی کے رہائشی علاقوں میں مارچ 2023 میں26.3 فیصد اضافہ ہوا جو فروری میں27.7 فیصد ترقی سے کم ہے۔

رئیل سٹیٹ مارکیٹ نے پہلی سہ ماہی میں ڈیمانڈ کی سطح برقرار رکھی۔ فوٹو عرب نیوز

تیمور خان کا کہناہے کہ کرائے کی شرح نمایاں سطح تک پہنچنے کے باوجود ہم نے رینٹل مارکیٹ میں تھوڑا سا اعتدال دیکھنا شروع کر دیا ہے۔
دبئی میں اہم رہائشی علاقے جیسا کہ دبئی کا قدیم علاقہ، دبئی مرینا اور پام جمیرہ کے علاقے کرایوں کی شرح کم کر رہے ہیں۔
دوسری طرف ابوظہبی کے رہائشی سیکٹر میں استحکام رہا جہاں مارچ 2023 تک سال میں اپارٹمنٹ کے اوسط کرایوں میں 0.7 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

شیئر: