Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے غازکو کمپنی میں حصص فروخت کردیے 

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے غازکو کمپنی میں اپنے 81 لاکھ 86 ہزار 455 حصص فروخت کردیے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے  ایس پی اے  کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  نے غازکو کمپنی میں اپنے 10.92 فیصد حصص 491.19 ملین ریال میں فروخت کیے ہیں۔ 
سعودی پبلک انویسٹمنٹ  فنڈ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے حوالے سے انویسٹمنٹ کنسلٹینسی سیکشن کے ڈائریکٹر ایاس الدوسری نے کہا کہ یہ ڈیل فنڈ کی خصوصی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔
فنڈ کی حکمت عملی یہ ہے کہ اپنی مضبوط کمپنیوں کے حصص فروخت کرکے سرمائے کو گردش میں رکھا جائے۔ 

شیئر: