Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے مملکت میں دوا ساز کمپنی قائم کردی

مملکت میں کاروباری بنیاد پر دوا سازی کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے دوا ساز کمپنی (لایفیرا) کے قیام کا اعلان  کیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ بڑے پیمانے پر دوا سازی کے لیے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمپنی لایفیرا قائم کی جارہی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’کمپنی کے ذریعے سعودی عرب میں کاروباری بنیاد پر دوا سازی کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا۔ سعودی عرب کو دوا ساز عالمی ادارے کے طور پر بھی متعارف کرایا جائے گا‘۔ 
لایفیرا کمپنی  سعودی عرب میں انسولین، ویکسین، پلازمہ، اینٹی بائیوٹک جیسی اہم ادویہ کی تیاری پر توجہ مرکوز کرے گی۔ 
یہ اقدام ان توقعات کے تناظر میں کیا گیا جن کے تحت امید کی جارہی ہے کہ آئندہ دس سال کے دوران عالمی صحت نگہداشت کا ادارہ تیزی کے ساتھ فروغ پائے گا۔ 
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  اندرون ملک دواوں کی سپلائی اور بین الاقوامی ادویہ تک رسائی میں سہولت کےلیے کمپنیاں قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

شیئر: